یمن بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

یمن بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں

یمن کے جنوبی علاقہ جات کو اپنے زیر اثر ہونے والی شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے اموات 18 ہو گئی ہیں جبکہ 32افراد لاپتہ ہیں۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ لاہج سے منسلک مقاترا تحصیل میں سیلاب سے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقاترا اور عدن کے درمیان رابطے کا واحد مقام آمدورفت کے لیے بند ہو چکا ہے اور جن مقامات پر سیلاب آیا ہے وہاں پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ بعض علاقوں میںساڑھت تین فٹ تک پانی کھڑا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشیں جاری ہیں جو گزشتہ20 برسوں کی شدید ترین بارشیں ہیں۔

Most Popular