میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جارحیت جاری
قتل ِعام سے راہ فرار اختیار کرنے والے مسلمانوں کے گاوں کو حفاظتی قوتیں نذرِ آتش کر رہی ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کے صوبے آراکان میں مسلح قوتوں اور بدھ مت راہبوں کے مسلمانوں کے خلاف جارحیت بدستور جاری ہے۔قتل ِ عام سے راہ فرار اختیار کرنے والے مسلمانوں کے گاوں کو میانمار کی فوج نذرِ آتش کر رہی ہیں۔ان وارداتوں میں آراکانی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔