زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے،اسلام امن کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری

  زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے،اسلام امن کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری

مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ میری عبادت کرواور میرے ہی آگے سر جھکاؤ، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، وہ نصیحت کرتے ہیں کہ تقوی اختیار کرو، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے، نماز دین کا ستون ہے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کی رہنمائی کے لئے بھیجا، اسلام اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔۔۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ مسلمان پر لازم ہے کہ ان حدود کی حفاظت کرے جو اللہ نے اس کیلیے کھینچ دیں، ہم پر لازم ہے شریعت کے احکامات پرپوری طرح عمل پیراہوں، اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، کسی عربی کو عجمی، کسی عجممی کو عربی پر فوقیت حاصل نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، اسلام نے دین، مال، عزت، عقل پر حملے سے منع فرمایا،،، تمام مال، خون اور عزتیں ایک دوسرے کیلئے قابل احترام ہیں،،، زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، ہر قسم کی دھوکے بازی، غبن اور سود حرام ہے،، اسلام امن کا درس دیتا ہے، تعاصب سے اجتناب کریں،،، دعا ہے اللہ مسجد اقصی مسلمانوں کو لوٹادے۔۔۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا، اللہ نے ایمان والوں کوزمین پر طاقت عطا کرنے کا وعدہ کیا ہے، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کومنظم کیا۔۔ اللہ کی کتاب پر عمل کریں اور اس کے مطابق حکمرانی کریں۔۔۔۔اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے، اللہ کےبتائےہوئےراستےپرچلنےمیں ہی راہ نجات ہے

Most Popular