عراق کے تمام علاقوں سے داعش کا قبضہ ختم کرالیا گیا

عراق کے تمام علاقوں سے داعش کا قبضہ ختم کرالیا گیا

عراقی فورسز کو موصل کی آزادی کے بعد ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،، داعش کے آخری گڑھ تل عفر کا قبضہ مکمل طور پر واپس حاصل کرلیا گیا ہے،وزیراعظم حیدر العبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر فتح کا اعلان کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی،، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب مسلسل جاری رہے گا،، ان کے پاس ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا،تلعفر پر داعش نے دو ہزار چودہ کے دوران قبضہ کیا تھا،، جسے چھڑانے کیلئے عراقی فورسز نے امریکی معاونت سے بیس اگست کو آپریشن کا آغاز کیا تھا، اس سے قبل نو جولائی کو موصل کو بھی آزاد کرالیا گیا تھا،، جسے داعش کا مضبوط ترین گڑھ سمجھا جاتا تھا

Most Popular