امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا کا غبارہ پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک ہوگئے

امریکی ریاست ٹیکساس میں گرم ہوا  کا غبارہ پھٹنے سے سولہ افراد ہلاک  ہوگئے

ٹیکساس ایمرجنسی سروسز کے مطابق آسٹن شہر کے جنوب میں لوکہارٹ گاؤں میں گرم ہوا کے غبارے کے پیندے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے غبارہ شعلوں کی لپیٹ میں آکر زمین پر گرگیا،،محکمہ ہوابازی کے مطابق غبارے میں سولہ افراد سوار تھے جن میں کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی،،غبارے میں سوار افراد کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں، ریسکیوٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے،،،،،حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی،،،تین سال قبل مصر میں بھی گرم ہواکا غبارہ پھٹنےسے انیس افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں ایشیا اوریورپ کے سیاح سوار تھے۔۔

Most Popular