بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 37افراد ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے

بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 37افراد  ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے مطابق ملک کی شمال مشرقی ریاست آسام میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ریاست کے 28 اضلاع میں 37 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہار میں حالیہ بارشوں میں 26 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 37 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد اس سے زیادہ بتائی جارہی ہے ،،بجلی گرنے سے بھدرك میں آٹھ، بالیشور میں سات، كھوردھا میں پانچ افراد کی جان گئی ہے۔ ان کے علاوہ میور بھنج میں چار، کٹک میں دو، جاجپور میں تین اور نياگڑھ میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئي ہے۔اڑیسہ میں اس سے قبل بھی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھےآسام میں کم از کم 26 افراد سیلاب سے ہلاک ہو گئے ہیں،،دوسری جانب ریاست بہار اور آسام میں بھی مسلسل بارش سے سیلاب کی صورتحال مسلسل سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

Most Popular