پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سکیم جاری کر دی گئی.جس کے تحت صوبہ بھر میں بیس ہزار چھ سو انیس پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

 پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سکیم جاری کر دی گئی.جس کے تحت صوبہ بھر میں بیس ہزار چھ سو انیس پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی انتخابی سکیم کے تحت پنجاب بھرمیں کل بیس ہزار چھ سو انیس پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے، جن میں سے دس ہزار ایک سو انتیس پولنگ سٹیشنز مردوں اور نو ہزار آٹھ سو اکسٹھ پولنگ سٹیشنز خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے۔ پولنگ سٹیشنز پرکل ایک لاکھ دس ہزار تین سو تینتالیس پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ جن میں سے ساٹھ ہزارچھ سو دس پولنگ بوتھ مردوں اور انچاس ہزارسات سو تینتیس پولنگ بوتھ خواتین کے لئے مخصوص ہوں گے۔ پولنگ سٹیشنز پرانتخابی فرائض سرانجام دینے کے لئے تین لاکھ اکہتر ہزار چھ سو اٹھائیس پریزائڈنگ افسران، پولنگ افسران اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران تعینات کئے جائیں گے جو متعلقہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں گے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular