وزیر داخلہ احسن اقبال خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کےمتعرف ہوگئے پولیس اورفوج کےبروقت ایکشن کےباعث بڑا نقصان نہیں ہوا, وزیرداخلہ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کےمتعرف ہوگئے پولیس اورفوج کےبروقت ایکشن کےباعث بڑا نقصان نہیں ہوا, وزیرداخلہ احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی, میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور فوج کے بروقت ایکشن کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قدم سے قدم ملاکرچلنا ہے، وفاق صوبائی حکومت کیساتھ ملکردہشتگردی کیخلاف لڑے گاوزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں مل کردشمنوں کی سازشوں کوناکام بناناہے۔ دشمنوں کوپاکستان کااستحکام اورترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی, لیکن وہ واضح کرنا چاہتے ہیں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سےہماراراستہ نہیں روکاجاسکتا۔۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ داخلی استحکام کو نقصان پہنچانے والا دشمن کی مدد کر رہا ہے۔ دہشت گردوں کے لیے زیرو ٹالیرنس ہے, ہم کسی صورت دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے اور جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

Most Popular