پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے خلیج عدن میں کارگو کشتی کے عملے کو بچالیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے خلیج عدن میں کارگو کشتی  کے عملے کو بچالیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کےجہاز نے خلیج عدن میں گشت کے دوران کشتی کو مشکل میں مدد فراہم کی۔ کشتی اپنی آپریشنل صلاحیت کھو چکی تھی۔ کشتی کا عملہ کئی روز سے بغیر پانی اور خوراک سمندرمیں امداد کا منتظر تھا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار نے سولہ گھنٹے تک نا مساعد سمندری حالت میں گھری کشتی کو کھینچ کر بحفاظت ساحل کے قریب پہنچایا۔ گزشتہ چند روز میں پاک نیوی کا کھلے سمندر میں یہ دوسرا ریسکیو آپریشن تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ زمانہ امن و جنگ میں عسکری ، سفارتی اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Most Popular