وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد منصوبے کے کاموں کا جائزہ لینا
اور ترقیاتی کام کو تیزی سے پایا تکمیل تک پہنچانا تھا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کے پہلے مرحلے کے کاموں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
پہلے مرحلے میں مریضوں اورانکے لواحقین کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ کا بہترین انتظام کیا جائے۔ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈا سکیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل ہونا چا ہیے۔منصوبے کے تمام کام انتہائی معیاری ہونے چاہیے۔ تعمیراتی کاموں کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چھتوں کی سیلنگ کا کام بھی جلد مکمل کیاجائے۔ وزیراعلیٰ سے ہسپتال کے لئے بھرتی ہونے والے نرسنگ عملے کی ملاقات۔
آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرنا ہے۔ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہسپتال ایک نئے نظام کے تحت بنایاجارہا ہے۔ ہسپتال میں گردے اورجگر کے امراض میں مبتلا افراد کو علاج کی جدید سہولتیں ملیں گی۔

Most Popular