ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، مالا کنڈ ڈویژن ،ہزارہ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی آٹھ، گلگت ،کالام میں منفی چار،کوئٹہ،گوپس اور دیر میں منفی دو ڈگری سینٹٰی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular