پشاور میں زرعی یونیورسٹی پر حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار, شہید ہونے والے طلبا کی تدفین کردی گئی

پشاور میں زرعی یونیورسٹی پر حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار, شہید ہونے والے طلبا کی تدفین کردی گئی

پشاور یونیورسٹی حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار،،، یونیورسٹی سے ملحقہ تمام مارکیٹیں اور بازار بند ہیں، زرعی ڈائریکٹوریٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ہاسٹلز بھی خالی کروا لئے گئے ہیں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تدفین کردی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ حملے میں زخمی ہونے والے خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل سینٹر اور سی ایم ایچ زیر علاج ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے طالب علم نیک زمان کی حالت تشویشناک ہے، حکومت کے علان کے بعد زخمیوں کو بھرپور اورفری طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری طرف پشاور شہر کے دیگر تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے۔ حملے کے بعد خیبرپختونخوا میں تمام سکولوں اور دفاتر سمیت تمام حساس مقامات کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے

Most Popular