نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کے معاملے پرایک بارپھر سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کے معاملے پرایک بارپھر سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

نوازشریف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا، ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پراعتراضات کیخلاف درخواست دائرکردی،درخواست میں وفاق، نیب، حسن اورحسین نوازکوفریق بنایا گیا۔احتساب عدالت،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو بھی فریق بنایا گیا ہے۔۔درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 184/3 میں کسی بھی فیصلے کوخلاف قانون قراردے سکتی ہے،عدالت کئی مقدمات میں پہلے بھی فیصلوں کا دوبارہ جائزہ لے چکی ہے،عدالت قراردے چکی ہے کہ تکنیکی نکات انصاف کے راستے میں حائل نہیں ہوسکتے۔ فیصلہ چیلنج ہوتو عدالت میرٹ پرازسرنوسماعت کی پابند ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فیصلہ غیرقانونی قراردینے کی درخواست کی سماعت چیمبرمیں نہیں ہوتی،چیمبراپیل کا فیصلہ نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے

Most Popular