جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری جنگ دہشت گردی کے نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ۔

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری جنگ دہشت گردی کے نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں دفاع برما کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت برما میں مسلمانوں کے خلاف جو کچھ ہورہا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ برما کے مسلمان جلد آزادی حاصل کریں گے، اقوام متحدہ صرف صلیبیوں کے مفاد کا مرکز ہے اور مسلمان اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا جہاد دہشت گردوں اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف ہے لیکن آج اس جہاد کو دہشت گردی کا نام دیا جارہا ہے۔ حافط سعید نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کا اتحاد اور جہاد بہت ضروری ہے۔ کانفرنس کے بعد حافظ سعید کی امامت میں برما میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular