پنجاب کے ینگ ڈاکٹرزسے اظہاریکجہتی کے لیے سندھ کے ڈاکٹرزصوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں آج دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کررہے ہیں

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرزسے اظہاریکجہتی کے لیے سندھ کے ڈاکٹرزصوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں آج دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کررہے ہیں

پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی گرفتاری کے خلاف سندھ میں بھی آج ینگ ڈاکٹرزبازوں پرسیاہ پٹی باند کر اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ پنجاب میں ینک ڈاکٹروں کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کے خلاف آج اسپتالوں کی او پی ڈیز دوگھنٹے کیلئے بند کی جارہی ہیں جو دو پہر دو بجے دوبارہ کھل جائیں گی ۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ تین دن میں ڈاکٹرز مطالبات نہ مانے گئے تو پورے ملک میں ہڑتال کی جائے گی۔ انھوں نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کے مطالبات فوری طورپرتسلیم کیے جائیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular