ہماری حکومت نے توانائی کےشعبےمیں وہ کام کئے جوکسی اور حکومت نےنہیں کیے, وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

ہماری حکومت نے توانائی کےشعبےمیں وہ کام کئے جوکسی اور حکومت نےنہیں کیے, وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

اسلام آّباد میں آئل آرگنائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں توانائی کےشعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کیلئےمثبت تجاویز کی ضرورت ہے، 2013 میں جب حکومت سنبھالی توبجلی اور گیس کےبحران کا سامناتھا، ہماری حکومت نے توانائی کےشعبےمیں وہ کام کئے جوکسی اور نےنہیں کیے،، ہم نے توانائی کےشعبے میں ملک میں بڑے پروجیکٹس شروع کیے ،، آج ملک بھر میں صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،، پاکستان کھاد کے شعبے میں درآمدی ملک سے برآمدی ملک بن چکا ہے، 3600 میگاواٹ کے آر ایل این جی منصوبے لگائے گئے،، آج ملک میں تیل کی پیدوارایک لاکھ بیرل یومیہ سے تجاویز کرگئی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سخت محنت سے توانائی کےشعبے میں مزید ترقی کرنی ہوگی،،حکومت کاکام کاروبارکرنانہیں،پالیسی سازی میں تعاون کرناہے،، لیکن پاکستان میں توانائی ماہرین کی جانب سے مناسب تجاویز نہیں دی جارہیں

Most Popular