وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے  پاکستان کا سب سے بڑا انڈرپاس بیجنگ انڈر پاس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہورمیں پاکستان کے سب سے بڑے بیجنگ انڈرپاس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شفافیت،معیاراورفن تعمیرکا اعلیٰ شاہکارہے جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اورشہریوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچربہتربنایا ۔صوبے میں سڑکوں، انڈرپاسز، فلائی اوورزکا جال بچھا دیا ہے۔انفراسٹرکچرکے تمام منصوبے شفافیت اورمعیارکے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں, چوبچہ پھاٹک کے مقام پرکینال روڈ پربنائے جانے والے انڈرپاس کی لمبائی ڈیڑھ کلومیٹرہے جسے ایک سوپچیس دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔منصوبے پرساڑھے تین ارب روپے کی لاگت آئی۔ منصوبے کی تکمیل سے ٹھوکرنیازبیگ سے ہربنس پورہ تک کینال روڈ سگنل فری ہوگیا ہے

Most Popular