پاکستان نیو کلیئر ریاست ہے، کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا, ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج نےپیسوں کیلئےجنگ نہیں لڑی، پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں کیا کیا یہ فضول کی بحث ہوگی، کولیشن سپورٹ فنڈ افغانستان کی جنگ کیلئے تھا، امریکا نے افغانستان میں جتنا خرچ کیا اس کا ایک فیصدپاکستان میں لگا، چاہتے ہیں امریکاافغانستان سےکامیاب ہوکرنکلے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کی خواہش کسی کی نہیں، افغان جنگ میں کامیابی کیلئےجوکرسکتےہیں کریں گے، ہم امریکا سے تعاون کررہےہیں اورکرناچاہتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی نہیں تھی، میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیو کلیئرریاست ہے، کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا، پاکستان اپنے وقار پرسمجھوتہ نہیں کرےگا، بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی سازشیں کررہاہے، امریکاکوخطےکےحالات اور واقعات سمجھنے کی ضرورت ہے