ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کاملبہ نہ رکھو،ہمارےوقار پراب سمجھوتہ نہیں ہوگا,وزیر خارجہ خواجہ آصف

ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کاملبہ نہ رکھو،ہمارےوقار پراب سمجھوتہ نہیں ہوگا,وزیر خارجہ خواجہ آصف

خواجہ آصف نے ٹرمپ کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دے دیا،، ٹوئٹر پر اپنے جواب میں خواجہ آصف نے کہا پوچھتے ہو کیا کیا؟، ایک آمر نے فون کال پہ سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلا یا،، افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہیں ستاون ہزار آٹھ سو حملے کرنے کی اجازت دی، ہماری گزرگا ہوں سے تمہارا اسلحہ، بارود گیا، ہزاروں سویلین ، فو جی، بریگیڈیئر،جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپ کی چھیڑ ی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے ,وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جوآپ کادشمن،وہ ہمارا دشمن کا بیانیہ اپنایا،، ہم نے گوانتا نامو بے کو بھر دیا،، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا،، ہماری معیشت برباد ہو گئی،، انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،، ہماری خواہش تھی کہ آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کئے، لیکن جواب میں بلیک واٹر اورریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے، خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں،، ہما ری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہیں،،قربانیوں کی لا متنا ہی داستان رقم کرر ہی ہیں، انہوں نے امریکہ کا گھناﺅنا روپ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ، ماضی سکھاتا ہے کہ امریکہ پہ اعتماد میں احتیاط کرو،، ہما ری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو،، آپ خوش نہیں افسوس ہے،، ہمارے وقار پہ اب سمجھوتہ نہیں ہو گا 

Most Popular