آرمی چیف کی ملک کیلئے اپنے تین بچوں کی قربانی دینے والے محمد علی خان اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرک میں محمد علی خان کے گھرکا دورہ کیا، محمد علی خان کے آٹھ بیٹوں میں سے 3 نے پاک فوج میں رہتے ہوئے مختلف آپریشنز کےدوران مادر وطن کیلئے جانیں قربان کیں، جبکہ دوبھتیجوں نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، محمد علی خان کے تین بیٹے اور چار بھتیجے ابھی بھی پاک فوج کیلئےخدمات سرانجام دے رہے ہیں، آرمی چیف نے محمد علی خان کے خاندان کی وطن کیلئے قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایسے والدین موجود ہیں تب تک کوئی بھی دشمن پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتا,اس موقع پر محمد علی خان نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، ہمارے بچوں نے اس وطن کیلئے اپنی جانیں پیش کیں، آئندہ بھی ملک کے دفاع کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف نے محمد علی خان کے شہید ہونے والوں بچوں لانس نائیک خورشید، نائب صوبیدار عمردراز اور حولدار شیردراز کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی