فیصل آباد، ڈاکوؤں نے جیل ملازمین کی تنخواہیں لے جانے والی کیش وین سے بیس لاکھ روپے لوٹ لئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی

فیصل آباد، ڈاکوؤں نے جیل ملازمین کی تنخواہیں لے جانے والی کیش وین سے بیس لاکھ روپے لوٹ لئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی

ڈکیتی کی واردات جڑانوالہ روڈ پر ہوئی جہاں کار سوار ملزمان نے جیل ملازمین کی تنخواہیں لانے والی کیش وین پر حملہ کردیا،چار ملزمان نے کیش وین پر شدید فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار طاہر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل آصف علی سمیت پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون راہگیر بھی شامل ہے۔ ڈاکو وین سے بیس لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے۔ مفرور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular