پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پلاٹ لینے والے بیوروکریٹس اور ججوں کی لسٹ جاری کردی۔ حکومت نے پلاٹ لینے والے جرنیلوں کی فہرست دینے سے انکار کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پلاٹ لینے والے بیوروکریٹس اور ججوں کی لسٹ جاری کردی۔ حکومت نے پلاٹ لینے والے جرنیلوں کی فہرست دینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ندیم افضل چن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں دو سو اکتالیس بیوروکریٹس کی فہرست پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چھپن بیوروکریٹس نے دو دو پلاٹ حاصل کیے۔ پلاٹ لینے والوں میں سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکیس ججوں نے بھی پلاٹ حاصل کیے۔ پی اےسی نے حکومت سے پلاٹ لینے والے جرنیلوں کی فہرست بھی طلب کی تھی لیکن حکومت نے جرنیلوں کی فہرست دینے سے انکار کردیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular