نیشنل بینک کا لنک ڈاؤن ہونے اور بیشتر بینک بند ہونے کے باعث پنشنرز اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل بینک کا لنک ڈاؤن ہونے اور بیشتر بینک بند ہونے کے باعث پنشنرز اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نیشنل بنک کے باہر بزرگ پنشنرز دن بھر خوار ہوتے رہے، نیشنل بنک آف پاکستان کی مین برانچ کا کمپیوٹر سسٹم فیل ہونے کے باعث ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پنشن کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور رہے۔ نیشنل بینک کی مین برانچ میں تکنیکی خرابی کے باعث ایک بھی چیک کیش نہ ہوسکا اور صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے میں بھی دشواری پیش آئی، بہت سے شہریوں کو خالی ہاتھ ہی اپنے گھروں کو لوٹنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے جانا ہے لیکن متعدد مشینیں خراب ہیں ۔ لنک ڈاؤن ہونے کے باعث انہیں گھنٹوں انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔

Most Popular