کالا باغ ڈیم منصوبہ سالوں سے سیاسی کشمکش کا شکار

کالا باغ ڈیم منصوبہ سالوں سے سیاسی کشمکش کا شکار

کالاباغ ڈیم پانی کو ذخیرہ کرکے بجلی پیدا کرنے اور زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے،، جو بننے سے قبل ہی سیاسی سازشوں کا شکار ہوگیا،،، اس منصوبہ پر تحقیقاتی کام کا آغاز انیس سو تریپن میں کیا گیا تھا،، انیس سو بیاسی میں اقوام متحدہ کے فنڈز سے ملکی اور غیرملکی ماہرین نے چھ سال کی محنت کے بعد جون انیس سو اٹھاسی میں ایک رپورٹ میں اس منصوبے کو قابل عمل قرار دیا گیا،،، صوبہ پنجاب کے شمال مغربی ضلع میانوالی کے مقام کالاباغ کو اس عظیم و شان منصوبے کیلئے منتخب کیا گیا تھا،، جس کی بلندی دریا کی سطح سے دو سو ساٹھ فٹ ہے،، اس کی لمبائی گیارہ ہزار فٹ اور رقبہ ایک سو چونسٹھ مربع میل مقرر کیا گیا ہے،، جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش اکسٹھ لاکھ ایکڑ فٹ تھی،،، کالاباغ ڈیم ایک کثیرالمقاصد ڈیم ہے،، جو نہ صرف آبپاشی کیلئے پانی ذخیرہ کرے گا بلکہ چھتیس سو میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرے گا،، جبکہ یہ تیس ہزار افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی مہیا کرے گا،،،۔۔۔

Most Popular