ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،

ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،

شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا ، یہ رات سلامتی والی رات ہے ،شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشاء اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوۃ التسبیح اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا گیا،،،،، ملک کی بیشتر مساجد میں 27 ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل ہوئیں،، مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا،، شب قدر پرمسلمانوں نے اللہ تعالی کے حضورمغفرت ، رزق میں کشادگی اور امن وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں،، دعاؤں،عبادات اورمناجات کا سلسلہ نمازمغرب سے طلوع آفتاب تک جاری رہا۔۔۔۔

Most Popular