عوامی تحریک نے انتخابی اصطلاحات بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

عوامی تحریک نے انتخابی اصطلاحات بل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی اصطلاحات بل کی منظوری سے نااہل شخص بھی ملک کی باگ دوڑ سنبھال سکتا ہے، نئے بل کی منظوری سے قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، انتخابی اصطلاحات بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ کی خلاف ورزی ہے ،کسی نااہل شخص کو اہل قرار دینے کے لئے منظور کیا گیا بل آرٹیکل پانچ اور سترہ سے متصادم ہے،درخواست میں کہا گیا کہ نئے قانون کی منظوری سے کاغذات نامزدگی سے ختم نبوت کا کالم ختم کرنا آئین کے آرٹیکل سینتیس اور اڑتیس کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا انتخابی اصطلاحاتی قانون کو آئین سے متصادم ہونے کی بناء پرکالعدم قرار دیا جائے۔

Most Popular