گردہ اسکینڈل کیس: ایف آئی اے نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
گردہ اسکینڈل کیس میں ملزم ڈاکٹر فواد کے بھائی شہزاد ممتاز نے اکاؤنٹس منجمد ہونے کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم گردوں کی پیوندکاری کی بھاری رقم وصول کرتا تھا، ملزم مقامی لوگوں سے ایک لاکھ روپے کا گردہ خرید کر ساٹھ لاکھ کا بیچتا تھا، ملزم کے زیادہ تر مریض غیرملکی تھے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم سرکاری ملازم ہونے پر پیسوں کے لین دین کے لیے اپنے بھائی کے اکاؤنٹس استعمال کرتا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے بھائی کے تین بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تینوں اکاؤنٹس میں بھاری رقم موجود ہے۔ رقم کی ترسیل روکنے کے لیے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔