آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ,ملکی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورت حال، آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال ، سرحدی معاملات، دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن۔۔ رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت اور فاٹا میں تعمیر نو کے معاملات پر غور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت کو آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور افغان قیادت سے ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کانفرنس میں آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔