ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا رکھی

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا رکھی


ملک بھرمیں سورج کے مزاج برہم ہیں ،،،قیامت خیز گرمی کے باعث شہریوں کے علاوہ چرند پرند بھی پریشان ہیں ،،، شدید گرمی کی وجہ سے بیشتر افراد گھروں تک ہی محدود ہیں ،اندرون سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،،،سبی میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،،،دادو، نورپورتھل، بھکر، لاڑکانہ، موہنجوداڑومیں 49جبکہ جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔، ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں بہاولپور ،ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگا۔تاہم ہواوں کا نیا سلسلہ منگل سے ملک میں داخل ہوگا،، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی

Most Popular