وزیراعظم نےپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس بلایا

 وزیراعظم نےپارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس بلایا

پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد اپوزیشن ایک ہوئی تو حکومت نے بھی مقابلے کیلئے کمر کس لی ۔۔۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد اجلاس ہوئے ۔۔ اور معاملے پر ٹی او آرز طے کیے گئے  احتساب کا عمل وزیراعظم سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا ۔۔۔ جبکہ وزیراعظم سے استعفے کے معاملے پر اپوزیشن ایک نہ ہوئی ۔۔ حکومت نے بھی اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا ۔۔ جس میں حکومتی وزراء کے علاوہ مشیروں قانونی اور آئینی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ٹی آر اوز پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم کو معاملے پر قانونی ماہرین نے بریفنگ بھی دی ۔۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزرا کو بیان بازی سے بھی روکا ۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا وطیرہ ہے۔۔ مسلم لیگ ن پر کسی بھی دور پر کرپشن کا نہ تو الزام لگا نہ ہی کوئی ثابت کر سکا ۔۔۔ انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ۔۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے آئندہ حکمت عملی بھی تیار کی

Most Popular