امن کیلیے حیثیت سے بڑھ کر کام کیا. امریکا سے اعتماد کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 امن کیلیے حیثیت سے بڑھ کر کام کیا. امریکا سے اعتماد کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے, آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

امریکی وزیردفاع جنرل جیمزمیٹس نے جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔۔ آرمی چیف نے پاکستان اور امریکا کے تاریخی تعلقات خصوصاً خطے میں امن کیلیے حالیہ کاوشوں کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ اور عالمی برادری کے ممبر کی حیثیت سے امن کیلیے مزید کام کرتے رہیں گے۔ آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے تعاون کا اعادہ کیا اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال، سرحدپار دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی وزیردفاع جنرل میٹس نے دہشت گردوں کیخلاف جاری پاک فوج کے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دہشتگرد پاکستان کی سرزمین استعمال کرکے افغانستان میں اپنا ایجنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تحفظات دور کرنے کیلیے امریکی کردار کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان سے مطالبات منوانا نہیں بلکہ مشترکہ مفادات کیلیے اکٹھے کام کرنا ہے۔ آرمی چیف نے جنرل میٹس کی جانب سے مختلف امور پر پاکستانی موقف کو تسلیم کرنے پر سراہا اور کہا کہ پاکستان کو امریکا سے اعتماد کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے۔ پاکستان سے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کر دی گئی ہیں تاہم افغان مہاجرین کے بھیس میں چھپے ممکنہ شرپسندوں سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔ آرمی چیف اور جنرل میٹس نے ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا

Most Popular