سندھ بھر میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی سے متعلق کیس: حکومت سے رپورٹ طلب

سندھ بھر میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی سے متعلق  کیس: حکومت سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف سیکریٹری نے میونسپل ویسٹ میں گھروں، عمارتوں اور ہسپتالوں سے خارج ہونیوالے پانی کے متعلق ٹی پی ون، ٹی پی ٹو، ٹی پی تھری اور ٹی پی فور رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹی پی ون میں روانہ سو بلین گیلن پانی اخراج ہو رہا ہے۔ ٹی پی ٹو میں چالیس بلین، ٹی پی تھری میں ایک سو اسی بلین پانی خارج ہو رہا ہے۔ ٹی پی فور کا کام ابھی شروع ہوگا۔ عدالت عظمی نے فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ افسران ایک دو دن کی مہلت لے کر اپنا قبلہ درست کرلیں۔ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ عدالت نے سمندر میں ماحولیاتی آلودگی اور صنعتی اداروں کی فضلہ آلودگی اور ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق تئیس دسمبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Most Popular