ڈی پی او قلعہ عبداللہ کی شہادت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ میرسرفرازبگٹی

ڈی پی او قلعہ عبداللہ کی شہادت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ میرسرفرازبگٹی

ایف سی اور پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چمن سے ڈی پی اوقلعہ عبداللہ کی شہادت میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے ہیں،جن کی شناخت محمود اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے،دونوں ملزمان چمن کے رہنے والے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے چمن بم دھماکے میں دہشتگردوں کی سہولت کاری کی جبکہ دہشتگردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث تھے،سرفرازبگٹی کا کہنا تھا افغان سر زمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئےاستعمال ہورہی ہے،دہشت گردی کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Most Popular