دہشتگردی کا صفایا کر کے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا گیا۔ احسن اقبال

دہشتگردی کا صفایا کر کے امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا گیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاسی پیک کسی ملک کےخلاف نہیں بلکہ خطے میں رابطوں اور ترقی کا منصوبہ ہے، ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنایا، لیکن سرحد پار سے دہشتگردی کے حملے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے پورے کر دئیے، بجلی اور گیس کا بحران ختم ہو گیا، سات ہزارمیگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں موجود ہے جبکہ دس ہزار میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہوگی،اگر ترقی کی رفتار ایسے رہی تو شرح نمو آٹھ سے دس فیصد پر لے جائیں گے۔
احسن اقبال کامزید کہناتھا پاکستان ٹیکنالوجی کے جدید دور میں داخل ہوچکا ہے،، ٹیکنالوجی سیاسی،سماجی اور معاشی شعبوں پر اثر انداز ہو رہی ہے،، اس سے مستفید ہونے کے لیے مشتترکا کوششں کرنا ہوں گی۔

Most Popular