سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد کا شیڈول اور روٹ تبدیل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آمد کا شیڈول اور روٹ تبدیل

 نواز شریف نے نااہلی کے بعد بھرپور انداز سے عوام کی عدالت میں اترنے کا فیصلہ کرلیا،،، سابق وزیراعظم کی لاہور آمد کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،،،نواز شریف بدھ نو اگست کو موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کے ذریعے بڑی ریلی کی صورت میں لاہور پہنچیں گے،،، یہ فیصلہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا،،، اجلاس میں شریک رہنماؤں کی اکثریت نے نواز شریف سے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے پر اصرار کیا۔ نواز شریف نے خود بھی موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور آنے کو ترجیح دی،،، لاہور آتے ہوئے نواز شریف مختلف شہروں میں اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے،،، ذرائع کے مطابق نواز شریف کے استقبال کیلئے پورے روٹ پر جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے ،، جہاں قافلے ان کے لشکر میں شامل ہونگے۔ ہفتے کے روز مری سے اسلام آباد پہنچنے پر بھی نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا،،، ذرائع کے مطابق وہ داتا دربار حاضری بھی دیں گے۔نواز شریف کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں کی جاری رہی ہیں،، لیگی رہنماؤں کے مطابق موٹروے کے شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے کارکنوں کا آگاہ کردیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئےانتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Most Popular