عوام ملک کو امن اور خوشحالی دینے والے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

 عوام ملک کو امن اور خوشحالی  دینے والے  لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔


وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے چار سالہ دور کے دوران بیس کروڑ عوام ملک کو امن خوشحالی اورترقی دینے والے عظیم لیڈر نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔ نواز شریف نے پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا وہ جمہوریت کے شاہسوار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری روایات کے فروغ اورجمہوری نظام کے استحکام کے حوالے سے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہیں۔ نوازشریف ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی اوراستحکام کو ترجیح دی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان کی قومی خدمات پرہمیں فخر ہے۔

Most Popular