عمران خان اور طاہر القادری ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

عمران خان اور طاہر القادری ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سرکاری ٹی وی پر حملے اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے۔ عدالتی حکم پر پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے میں پولیس ناکام ہو چکی ہے. عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اگلے سماعت میں عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ انسپکٹر لیگل انیس اکبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ ملک سے باہر ہیں۔ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Most Popular