برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث اوتھل شہر ڈوب گیا

 برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث اوتھل شہر ڈوب گیا

بارشوں کے بعد دریا بپھرنے لگے،، ندی نالوں میں طغیانی کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،،، حب پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں،،، اوتھل شہر کے قریب ندی اوربرساتی نالوں میں طغیانی سے لاکھڑا روڈ سیلابی ریلے سے متاثر ہوا،،، جبکہ متعدد مکانات زیر آب آگئے،،، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل کانی کرنے پر مجبور ہیں۔۔۔ ہرنائی میں سپلیزہ تنگی میں پکنک منانے کیلئے کوئٹہ سے آئے کئی افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے، سیلابی پانی کی بے رحم موجیں پچیس افراد کو بہا لے گئیں، جن میں سے بیس افراد کو بچا لیا گیا،،، جبکہ پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،،، سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئی،،، محکمہ صحت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ادھر کوہ سلیمان پر ہونے والی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،،، راجن پور میں نالہ کاہ سلطان سے چالیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ریکارڈ کیا گیا،،، شاہ پور چاکر سد اواہ نہ میں پچیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے باعث متعدد گاؤں زیر آب جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی لپیٹ میں آگئیں،،، سیلابی ریلے کے باعث نشیبی آبادیوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے،،، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

Most Popular