وزیراعظم بن گیا تو آٹھ سو ارب روپے قوم کو اکٹھے کر کے دکھاؤں گا, ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا, عمران خان

وزیراعظم بن گیا تو آٹھ سو ارب روپے قوم کو اکٹھے کر کے دکھاؤں گا, ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا, عمران خان

بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا جو مرضی کہہ لے لیکن کام وہ کریں جوآپ کے دل سے آواز آتی ہے، جتنا بڑا مقصد ہوتا ہے اتنی ہی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انسان ہارتا تب ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے،جب آپ مار کھا کر پھر سے کھڑے ہوتے ہیں تو اور زیادہ طاقتور ہوجاتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا، ملک میں پختون، اردو بولنے والوں کے نام اور جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے سیاست کی جا رہی ہے،ملکی خرچوں اور آمدنی کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے، وفاقی حکومت پیسے اکٹھے نہیں کر سکتی،جس سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے،پی ٹی آئی کو مرکز میں حکومت ملے گی تو آٹھ سو ارب روپے قوم کو اکٹھا کر کے دکھائیں گے،، عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اُمید نوجوانوں سے ہے، تحقیق کے فقدان کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں،پاکستان میں تحقیق کے میدان میں کام نہیں ہو رہا اس پر توجہ دینی چاہیے

Most Popular