افغانستان کی سرحدی جارحیت اور ہٹ دھرمی،

 افغانستان کی سرحدی جارحیت اور ہٹ دھرمی،

افغانستان کی سرحدی جارحیت اور ہٹ دھرمی،،، علاقے میں کشیدگی تیسرے دن بھی برقرار ،،، پاک افغان سرحد پر باب دوستی بند ہونے کی وجہ سے پیدل آمدورفت معطل ہے جبکہ پاک افغان تجارتی سرگرمیاں، نیٹوسپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی مکمل بند ہے۔۔م ایف آئی اے کا ویزہ سیکشن بھی نہ کھلا،،، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کے دونوں اطراف ایک بار پھر سامان سے لدھے ٹرکوں اور کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں۔۔۔سرحدی دہشتگردی پر افغان حکام کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،،، دو بار ہونے والی بارڈ فلیگ میٹنگ بھی بے نتیجہ ختم ہو گئی،، پاک فوج اور ایف سی نے سرحدی علاقے کا کنٹرول سنبھال رکھاہے،،، پاک فوج کے جوان کسی بھی سرحدی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،،، علاقے میں کشیدگی کے باعث زیرو پوائنٹ سے ملحقہ علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں،، سرحدی دیہاتوں سے آباد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،، افغان بارڈر پولیس کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ادھر طورخم بارڈر پر معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری ہیں۔۔

Most Popular