افغانستان کی گھناؤنی شرارت،،، پاک فوج نے بھی سخت پیغام دے دیا،

افغانستان کی گھناؤنی شرارت،،، پاک فوج نے بھی سخت پیغام دے دیا،


افغانستان کی گھناؤنی شرارت،،، پاک فوج نے بھی سخت پیغام دے دیا،،، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ چمن میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا واقعہ پڑوسی کی نادان شرارت تھی،،، ایسی شرارت سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے، افغانستان کو اپنی نادانی پر شرمندگی ہونی چاہئے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے افغان فورسز کی سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،، ہمیں ان کی 4 سے 5 چیک پوسٹیں تباہ کرنا پڑی جو ہماری مجبور ی تھی، اس بات پر فخر نہیں ہے کہ افغان فورسز کو جواب دیا اور ان کی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا بلکہ جواب دینا اور اپنا دفاع کرنا ہماری مجبوری تھی،،، کمانڈر سدرن کمانڈ نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا ایسا ہی جواب ملے گا۔،،، حالیہ واقعات افغانستان کے حق میں نہیں اور امید ہے افغان لیڈر شپ حالات کا جائزہ لے گی۔ جب تک افغانستان اپنا رویہ درست نہیں کرتا پاک افغان سرحد بند رہے گی،،، کمانڈر سدرن کمانڈ نے افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی۔۔۔ انہوں نے شہریوں کے بلند حوصلوں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

Most Popular