بارڈرصورت حال پرافغانستان تعاون نہیں کررہا،، پچاس فیصدسےزیادہ علاقہ خودافغانستان کےکنٹرول میں نہیں,سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

  بارڈرصورت حال پرافغانستان تعاون نہیں کررہا،، پچاس فیصدسےزیادہ علاقہ خودافغانستان کےکنٹرول میں نہیں,سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

لاہور میں تھیلیسیمیا ڈے سے متعلق تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا وفد گیا تو افغان حکام سے اچھی بات چیت ہوئی، افغانستان کی بھی خواہش ہے کہ وہاں امن آئے، جو ہوا بر اہوا پاکستان نے سخت نوٹس لیا، دفترخارجہ نے افغانستان سے جواب مانگا ہے،جب بھی ملاقات ہوگی یہ بات بار بار کریں گے،بارڈر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سے متعلق بات کاکوئی مثبت جواب نہیں ملا، سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہمارے حق میں ہیں، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا،، خارجہ پالیسی ناکام ہونے کی باتیں بےبنیاد ہیں, وزیر اعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ وزیر کے بجائے مشیر رکھیں،سرتاج عزیز کے پاس وزیر خارجہ کے مکمل اختیارات ہیں,
ایاز صادق نے کہا یکم جون 2018 کو موجودہ حکومت کا دور ختم ہوگا اس کے بعد آئندہ الیکشن کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

Most Popular