غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے مسیحائی کے نام پر دھبہ

غیر قانونی پیوند کاری کرنے والے مسیحائی کے نام پر دھبہ


وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ،، جس میں لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ،،وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ گردوں غیرقانونی کی پیوندکاری کی روک تھام کیلئے ضلع کی سطح پر نگران کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں،،جبکہ ڈویژن کی سطح پر بھی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنا یا گیا ہے ،،اس موقع وزیر اعلیٰ پنجاب نےگردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے واقعہ پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل قرار دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کے لئے آخری حد تک جائےگی ،،،گھناؤنا کام کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،،دکھی انسانیت کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،،غیر قانونی پیوند کاری کا دھندا کرنے والوں کے دل دکھی انسانیت کی خدمت سے عاری ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق مثالی سزا ملنی چاہیے

Most Popular