ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج سوا نیزے پر آگیا،لاہور،فیصل آباد ،ملتان اور رحیم یار خان سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے تمام علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں،،،دادو، لاڑکانہ، سکھر،سبی اور جیکب آباد سمیت بالائی سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سے بڑھا تو لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئےمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم اس دوران مکران، ژوب، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Most Popular