پنجاب بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز سے جاری

پنجاب بھر میں آپریشن ردالفساد بھرپور انداز سے جاری


دہشتگردوں ، سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفساد پورے زور سے جاری ہے،،، جاری آپریشن میں ابتک سینکڑوں ملزمان کو پکڑا جاچکا ہے،،، لودھراں کے تھانہ جلہ آرائیں کی حدود میں پولیس، ایلیٹ اور حساس اداروں نے فسادیوں کے خلاف آپریشن کیا،،، ڈی پی او اسد سرفراز خان کے مطابق آپریشن کے دوران اٹھارہ سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ اکتالیس افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،،، آپریشن کے دوران دومشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،،، جبکہ دو مشکوک موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں،،، دوسری جانب بھکر میں منکیرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،،، پولیس کے مطابق گرفتار ایک ملزم سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کے دو سو بیس اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے،،، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں

Most Popular