کراچی میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا

کراچی میں امن کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا


آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ،،،اس موقع پر انہیں کراچی کی سکیورٹی کی صورتحال ،، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں سندھ حکومت کی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن و استحکام کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا ،،، سندھ میں امن وامان کی صورتحال کوبھی بہتر بنائیں گے۔آرمی چیف نے مختلف باغی گروپوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے انٹیلی جنس اداروں،رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے آپریشن ناگزیز ہے۔

Most Popular