کلاسیکی موسیقی کا ایک اور درخشاں باب بند ہو گیا،ممتاز ستار نواز استاد رئیس خان ستتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کلاسیکی موسیقی کا ایک اور درخشاں باب بند ہو گیا،ممتاز ستار نواز استاد رئیس خان ستتر برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ستار نوازی میں نام کمانے والے استاد رئیس خان کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ وہ ہندوستان کے شہر اندور میں 25 نومبر 1939ءکو پیدا ہوئے، ان کے نانا عنایت علی خان بھی برصغیر پاک و ہند کے بڑے ستارنواز مانے جاتے تھے, استاد رئیس نے یہ فن اپنے نانا ہی سے سیکھا تھا، وہ دنیائے موسیقی میں اپنے ستارنوازی کے فن کے باعث نہایت خاص مقام رکھتے تھے،، استاد رئیس خان نے سوگواروں میں بیوہ بلقیس خانم اور دو بیٹے چھوڑے ہیں، ان کے بڑے بیٹے فرحان بھی موسیقار اور فن ستار نوازی میں ماہر ہیں، استاد رئیس خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے دوہزار پانچ میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جا چکا ہے

Most Popular