ملک میں مون سون بارشیں اپنے اختتام کی جانب بڑھنے لگیں۔

ملک میں مون سون بارشیں اپنے اختتام کی جانب بڑھنے لگیں۔

مون سون کا سلسلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا، جاتے جاتے بھی بارشیں اپنا آپ دکھا رہی ہیں، آئندہ چوبیس گھنٹوں اسلام آباد لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں مین طوفانی بارشوں کا امکان ہے،اس دوران کشمیر، فاٹا ، گلگت میں چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، گزشتہ روز بھی لاہور میں طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا ،، چند منٹوں کی بارش سے پورا شہر ڈوب گیا، سب سے زیادہ بارش لاہور شہر میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ادھر اندرون سندھ اور بلوچستان کے علاقے بد ستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular