امریکا کی دھمکیوں اور امداد روکنے کے فیصلے کے جواب میں پاکستان بھی بڑا قدم اٹھانے کیلئے تیار

امریکا کی دھمکیوں اور امداد روکنے کے فیصلے کے جواب میں پاکستان بھی بڑا قدم اٹھانے کیلئے تیار

امریکی صدر کی دھمکیوں اور امداد روکنے کاجواب، پاکستان بھی بڑا قدم اٹھانے کو ہے تیار،ذرائع کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے راستے جانے والے امریکی اور نیٹو افواج کی سپلائی روکنے پر غور شروع کردیا گیا، اس حوالے سے سول اور عسکری حکام میں مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق حکومت اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے پہلے تمام پارٹیوں سے مشاورت کرے گی اور اس کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔ کابل میں امریکی فوج کی خوراک اوردیگر فوجی ساز و سامان پاکستان کے ذریعے جاتا ہے، جو سپلائی کا انتہائی آسان اور سستا ذریعہ ہے۔ دوسری جانب امریکہ سپلائی کے لئے دیگر روٹس پر بھی غور کر رہا ہے افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق افغانستان نیشنل ڈیفنس سکیورٹی فورسز کی تربیت اور مشن میں معاونت کے لیے فوجی ساز و سامان کی مسلسل ترسیل کے لیے متعدد منصوبے تیار کررکھے ہیں،ذرائع کے مطابق ان طریقوں میں چارٹر طیاروں کے ذریعے سامان کو پہنچانا بھی شامل ہے۔

Most Popular