ملک کے بیشتر علاقے تا حال شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں

ملک کے بیشتر علاقے تا حال شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں

ملک بھرمیں دھند،اسموگ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ جبکہ پشاور،ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند اور سموگ کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم محکمہ موسمیات نے چند روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے بعد اسموگ بتدریج کم ہو کر ختم ہو جائیگی جبکہ دھند کا سلسلہ جاری رہیگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے، کم سے کم دوجہ حرارت سکردو میں منفی چار اور گلگت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular